وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میجر عدنان نے بہادری اور شجاعت کی نئی داستان رقم کی، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
وزیر مملکت طلال چودھری نے اس موقع پر کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، انہوں نے ملک و ملت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید میجر عدنان اسلم کے والدین نے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنا ان کی خواہش تھی اور وہ اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے شہید میجر عدنان اسلم کو ملنے والے اعزازات اور میڈلز بھی دیکھے اور ان کی جرات و قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔