غیر ملکی سفارتکاروں کا این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں 30 سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں اور خارجہ مشنز کے نمائندوں نے دورہ کیا، جہاں انہیں حالیہ سیلابی صورتحال، امدادی کارروائیوں اور متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف و ریسکیو آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے AI بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

ترکیہ، آسٹریلیا، روس، جرمنی، جاپان، کینیڈا، جنوبی افریقہ، پولینڈ اور آئرلینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے شرکاء کو صوبائی و علاقائی اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی، مشترکہ اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمی حالات کی پیشگی مانیٹرنگ سے متعلق آگاہ کیا۔

وزارتِ خارجہ کے نمائندگان اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر بھی زوم لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

سفارتکاروں نے این ڈی ایم اے کے بروقت اقدامات، مؤثر ریسپانس اور ریلیف آپریشنز کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ اور معیشت کو ممکنہ نقصانات سے بچانے میں نہایت اہم ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “غیر ملکی سفارتکاروں کا این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!