بلاول بھٹو کے افتتاح کے بعد 12 ارب کی لاگت سے بننے والی نیو حب کینال بارشوں میں بہہ گئی، حلیم عادل شیخ کا شدید ردعمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے افتتاح کے بعد محض 28 دنوں میں 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نیو حب کینال بارشوں میں بہہ جانا سندھ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

غیر ملکی سفارتکاروں کا این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ

حلیم عادل شیخ انصاف لائرز فورم سندھ کے جنرل سیکریٹری بیریسٹر علی طاہر، طارق حسین، آفتاب جہانگیر، امیر حمزہ، مقصود حسین اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 54 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی شاہراہ بھٹو بھی بارشوں کی نذر ہوگئی تھی اور آج ایک اور ’’کرپشن کارنامہ‘‘ عوام کے سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 اگست 2025 کو نیو حب کینال کا افتتاح کیا گیا تھا جس سے کراچی کے شہریوں کو حب ڈیم سے پانی فراہم ہونا تھا، مگر افتتاح کے صرف 28 دن بعد ہی یہ منصوبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ’’عوام کے ٹیکس کا 12 ارب روپے کرپشن کے ذریعے ہڑپ کرلیا گیا، ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے کینال ایک ہی بارش میں ٹوٹ گئی‘‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کہہ رہی ہے کہ حب کینال 36 گھنٹوں میں مرمت ہوجائے گی، لیکن حقیقت میں لگتا ہے کہ یہ مہینوں میں بھی بحال نہیں ہوسکے گی۔ کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوچکی ہے اور شہر کے لاکھوں شہری متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 17 سال میں کراچی کو کوئی بڑا منصوبہ نہیں دیا، جو تھوڑا بہت کام کیا گیا وہ بھی بارشوں میں بہہ گیا۔ ’’ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حب کینال پر ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن بنایا جائے جس میں ججز، کراچی کے اسٹیک ہولڈرز، ماہر انجنیئر اور صحافیوں کو شامل کیا جائے‘‘۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بلاول بھٹو کے افتتاح کے بعد 12 ارب کی لاگت سے بننے والی نیو حب کینال بارشوں میں بہہ گئی، حلیم عادل شیخ کا شدید ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!