سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے AI بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ملک میں پہلی بار اساتذہ کے لیے جدید AI بیسڈ آن لائن ٹریننگ پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن، یونیسف اور خان اکیڈمی پاکستان نے اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ لانچنگ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی جی سندھ سے نادرا وفد کی ملاقات، کرمنلز ڈیٹا بینک اور ڈیجیٹل اصلاحات پر گفتگو

تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، چیف ایڈوائزر کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان، یونیسیف سندھ کی ایجوکیشن منیجر عبیر مقبول، چیف فیلڈ آفیسر یونیسیف سندھ پریم بہادر چند، خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او زیشان حسن، بورڈ ممبران امین ہاشوانی، نعیم زمین دار اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

پائلٹ پروجیکٹ کے تحت دادو، ٹنڈوالہیار، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 3 ہزار 500 اساتذہ کو 6 ماہ میں تربیت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے Khanmigo AI پلیٹ فارم اساتذہ کو لیسن پلاننگ، لرننگ مٹیریلز کی تیاری اور کلاس روم انگیجمنٹ میں مدد فراہم کرے گا۔

ٹریننگ میں لائیو آن لائن سیشنز اور سیلف لرننگ ماڈیول شامل ہیں جبکہ کامیاب شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سندھ کے اساتذہ زیادہ اعتماد کے ساتھ کلاس روم میں جائیں گے اور یہ اقدام دور دراز علاقوں کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام مستقبل میں پورے صوبے کے لیے ماڈل ثابت ہوگا۔

خان اکیڈمی کے سی ای او زیشان حسن نے کہا کہ خانمیگو AI اساتذہ کا وقت بچانے کے ساتھ تخلیقی صلاحیتیں بڑھائے گا اور طلبہ کو زیادہ متوجہ کرے گا۔ یونیسف کی عبیر مقبول نے کہا کہ مقصد ہر بچے کو معیاری اور جامع تعلیم فراہم کرنا ہے۔

خان اکیڈمی کے بورڈ ممبران امین ہاشوانی اور نعیم زمین دار نے اس پروگرام کو تعلیم میں جدت اور 21ویں صدی کی مہارتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے AI بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!