کراچی: شہریوں سے لوٹ مار اور پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم کو 27 سال قید کی سزا

کراچی کی سیشنز کورٹ نے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے بعد پولیس مقابلے میں گرفتار کیے گئے ملزم کو مجموعی طور پر 27 سال قید کی سزا سنا دی۔

Wednesday, 10th September 2025

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج (شرقی) شاہد علی میمن نے ملزم محمد سہیل کو مختلف جرائم میں مجرم قرار دیتے ہوئے الگ الگ سزائیں سنائیں، جن میں دفعہ 324 کے تحت 10 سال، دفعہ 397 کے تحت 7 سال، دفعہ 353 کے تحت 2 سال اور دفعہ 186 کے تحت ایک سال قید شامل ہے۔

عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مزید 7 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی دی۔ فیصلے میں جج نے ریمارکس دیے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور شہری لٹیروں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں، اس لیے ایسے مجرم رعایت کے مستحق نہیں۔

استغاثہ کے مطابق واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں پیش آیا جب شکایت کنندہ اور اس کے ساتھی کی موٹر سائیکل پیٹرول ختم ہونے پر رک گئی تھی، اسی دوران دو مسلح ملزمان نے واردات کی کوشش کی۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہوکر بعد ازاں دم توڑ گیا جبکہ محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: شہریوں سے لوٹ مار اور پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم کو 27 سال قید کی سزا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!