کراچی کے علاقے پی اینڈ ٹی کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول کا خاکروب سات سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گِذری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ متاثرہ بچی نے بھی شناختی بیان میں خاکروب کو پہچانا، جس پر ملزم نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے ایس ایس پی جنوبی کی ہدایت پر تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔