پاک بحریہ کا یومِ بحریہ شہداء کو خراجِ عقیدت اور آپریشنل مہارت کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ میں یومِ بحریہ بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا، دن کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے، میراتھن، کشتی ریلی اور اہلِ خانہ سے ملاقات جیسے پروگرامز بھی منعقد ہوئے۔

کراچی میں بارش، ٹریفک اور ضلعی پولیس سرگرم، شہریوں کی مدد اولین ترجیح قرار

نیول چیف نے یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن اُن سرفروشوں کے تاریخی حوصلوں کا مظہر ہے جو سمندری محاذ پر ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور بحری سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع ہمارے تابناک ماضی کا تسلسل ہے۔

یومِ بحریہ کے موقع پر پی این ایس قاسم، منوڑہ میں بحری انسدادِ دہشت گردی کی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف آپریشنل منظرناموں کے ذریعے پاک بحریہ نے اپنی مکمل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، شہداء کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں غازیوں نے شرکت کی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کا یومِ بحریہ شہداء کو خراجِ عقیدت اور آپریشنل مہارت کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!