عالمی یوم خواندگی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی تقریب میں شرکت، نان فارمل نصاب کا سندھی ترجمہ متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، یونیسیف، جائیکا اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد و انعامات

اس موقع پر نان فارمل ایجوکیشن کے نصاب کا سندھی زبان میں ترجمہ شدہ نصاب بھی متعارف کرایا گیا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ تعلیم کس مقصد کے لیے دی جا رہی ہے۔ اگر تعلیم معاشرے کے کارآمد شہری پیدا کرنے میں ناکام ہے تو ہمیں اس پر از سر نو سوچنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارا رویہ قدرتی حسن کو نقصان پہنچاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے تعلیم سے کچھ نہیں سیکھا۔ بچوں کو بقاء باہمی اور معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس دلانا وقت کی ضرورت ہے۔

سردار شاہ نے کہا کہ تعلیم کا مقصد مشترکہ مفاد ہونا چاہیے۔ علم ان افراد کے پاس بھی ہوتا ہے جو اسے بم بنانے میں استعمال کرتے ہیں، لیکن اصل ضرورت بامقصد علم اور مثبت سبق کے فروغ کی ہے۔

2 thoughts on “عالمی یوم خواندگی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی تقریب میں شرکت، نان فارمل نصاب کا سندھی ترجمہ متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!