کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر افسران و ملازمان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او عزیز آباد پولیس اسٹیشن انسپیکٹر وقار قیصر کو بہترین انٹروگیشن اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی سند CC-III اور کیش انعام دیا گیا۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ عزیز آباد کی کارکردگی لائق تحسین ہے اور ایسے اقدامات پولیس فورس کے حوصلے مزید بلند کرتے ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق افسران و اہلکاروں کو کارکردگی کی بنیاد پر سراہنے کا یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔