کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس، وزیر داخلہ سندھ کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مزید مؤثر بنانے کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی صدارت میں کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کچہ ایریاز کی صورتحال، جاری اینٹی ڈکیتس آپریشنز اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

عالمی یوم خواندگی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی تقریب میں شرکت، نان فارمل نصاب کا سندھی ترجمہ متعارف

اجلاس کو اے آئی جی آپریشنز سندھ زبیر نذیر شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس کو جدید ہتھیار، آلات اور محفوظ گاڑیوں کی فوری ضرورت ہے، جبکہ چیک پوسٹس پر سہولیات بہتر بنانے اور اہلکاروں کی معیاری تربیت کے اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ پولیس کو درکار وسائل کی فراہمی کے لیے جامع سفارشات جلد ارسال کی جائیں تاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہتھیار ڈالنے والے مجرموں کے ساتھ کارروائی قانون کے مطابق ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچہ ایریاز میں جاری آپریشن سب سے بڑا آپریشن ہے جس میں پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا کردار نمایاں ہے۔ پچھلے سات ماہ کے دوران مؤثر کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جس پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دادو، مورو، لاڑکانہ اور خیرپور پل بننے سے جرائم میں نمایاں کمی آئی، اسی طرح گھوٹکی اور کشمور پل کی تعمیر مکمل ہونے سے بھی کچے کے علاقوں میں جرائم کا گراف کم ہوگا۔

انہوں نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اور محکمہ صحت سے استفسار کیا کہ کچے میں کتنے اسکول اور اسپتال موجود ہیں تاکہ آپریشن کے دوران کیمپس قائم کیے جائیں اور تعلیم و صحت کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے تمام اداروں کو ایک ٹیم بن کر مشترکہ محنت کرنی ہوگی۔

اجلاس میں آئی جی سندھ، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون، نمائندہ سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری جنگلات، ایڈیشنل آئی جیز، رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!