ناظم آباد پولیس کی دبنگ کارروائی، رکشے میں ڈکیتی کرنے والے 2 خطرناک ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ ناظم آباد پولیس نے خاتون سے رکشے میں ڈکیتی کی وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد و انعامات

واقعہ 4 ستمبر کو ناظم آباد بلاک 4 سبرانی اسٹریٹ کے قریب پیش آیا تھا جہاں تین ملزمان نے رکشے پر سوار خاتون سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر کامران حیدر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات شروع کیں اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اشرف عرف پپو ولد علی محمد اور رحمان عرف رحمانی ولد خیر ذری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تیسرے ساتھی جمیل ولد نامعلوم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے، دورانِ تفتیش انہوں نے ڈکیتیوں سمیت کئی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ اشرف عرف پپو مختلف مقدمات میں مطلوب اور تھانہ رضویہ سے پولیس مقابلے میں بھی مفرور تھا، جبکہ رحمان عرف رحمانی کے خلاف بھی سنگین مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ متعدد تھانوں میں موجود ہے، جبکہ یہ ماضی میں منشیات فروشی کے مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

— ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP

61 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد پولیس کی دبنگ کارروائی، رکشے میں ڈکیتی کرنے والے 2 خطرناک ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!