کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
جشنِ میلادالنبی ﷺ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات، سندھ پولیس کو آئی جی غلام نبی میمن کی شاباش
ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی ولد ضئیم یعقوب کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین اور راؤنڈ برآمد کرلیے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 452/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
