غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، 700 ویں دن مزید 68 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 64 ہزار 368 تک پہنچ گئی

غزہ: قابض صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ پر نسل کشی کی مہم کو 700 دن مکمل ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائیوں میں اسکول اور خیمہ بستی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے۔ یوں شہداء کی مجموعی تعداد 64 ہزار 368 تک جا پہنچی ہے۔

شاہ فیصل کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے رہائشیوں کو شہر خالی کرنے کا انتباہ دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ مزید اندر تک پیشقدمی کر رہی ہے تاکہ غزہ کے سب سے بڑے شہری علاقے پر مکمل قبضہ حاصل کیا جا سکے۔ ایک بلند و بالا رہائشی عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کردیا گیا، جسے بے گھر شہریوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے عمارت کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان افیخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ شہری خان یونس کے ساحلی علاقوں میں منتقل ہو جائیں، جنہیں فوج نے بظاہر "انسانی ہمدردی زون” قرار دیا ہے۔ تاہم انسانی حقوق کے ماہرین اس زون کو ایک "بھیانک قید خانہ” قرار دے رہے ہیں۔

ادھر حماس نے ایک نئے بیان میں کہا ہے کہ وہ 18 اگست کو پیش کی گئی جنگ بندی تجویز پر قائم ہے اور غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، بغیر شرط امداد کی فراہمی اور قیدیوں کے تبادلے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ سٹی پر حملے فوری طور پر بند کرے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکے۔ تنظیم کے مطابق حالیہ حملوں میں درجنوں بے گناہ شہری ہلاک اور کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ فوج اس وقت غزہ کے 75 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے اور غزہ سٹی کے مرکزی حصے سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ ہر حال میں شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جائے۔

One thought on “غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، 700 ویں دن مزید 68 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 64 ہزار 368 تک پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!