یوم فضائیہ بہادر شاہینوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ فضائیہ ہمیں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

شاہراہِ نور جہاں: مشتبہ موٹرسائیکل سوار گرفتار، پولیس اہلکار معمولی زخمی

انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور پوری قوم کو سرخرو کیا۔ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ طیارے گرا کر تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے جانباز شاہینوں اور ان کی ناقابل فراموش خدمات پر فخر ہے۔ ہم شہدائے فضائیہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ضیاءالحسن لنجار نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اور افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی دشمن کے کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “یوم فضائیہ بہادر شاہینوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر داخلہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!