پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ پارٹی کے سوشل میڈیا پیج پر بھی ان اراکین کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

سندھ حکومت کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاری، 8 لاکھ کیوسک تک کا منصوبہ تیار: مراد علی شاہ

نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی کے خلاف ووٹ دینے کے الزامات پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

پارٹی رکنیت سے نکالے گئے اراکین میں وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، امجد زیدی، حاجی شاہ بیگ، ثریا زمان، راجہ ناصر مقپون، مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم شامل ہیں۔

پی ٹی آئی نے سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ مزید برآں، برطرف اراکین کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!