یومِ بحریہ پاکستان نیوی ہمیشہ مادرِوطن کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے ایڈمرل نوید اشرف

یومِ بحریہ 8 ستمبر 2025 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اقوام جو اپنے تاریخی دنوں کو یاد رکھتی ہیں اور اُن روایات کی امین ہوتی ہیں، اپنے وطن کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر دم تیار رہتی ہیں۔
ہر پاکستانی پر وطن کی ترقی و استحکام کے لیے متحد ہونا ضروری ہے انوش احمد

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر 1965 پاکستان نیوی کے جانبازوں کی شجاعت، ثابت قدمی اور پیشہ ورانہ مہارت کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں ’’آپریشن سومنات‘‘ کی یاد دلاتا ہے، جب پاک بحریہ کے سات بڑے جنگی جہازوں نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر جرات مندانہ حملہ کر کے دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ اس آپریشن کے دوران بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ ہوا اور دشمن کی آپریشنل صلاحیتیں شدید متاثر ہوئیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کی آبدوز غازی نے بھی 1965 کی جنگ میں اپنی حکمتِ عملی اور جرات کے ذریعے دشمن کے دل میں خوف پیدا کیا اور اس کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ ملک کے بحری دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے، سمندری حدود کے تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی جذبے کے تحت پاکستان نیوی قومی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بحری اقتصادیات کے فروغ کے لیے بھی سرگرم ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے اس سال 3 سے 6 نومبر کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسری پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں عالمی میری ٹائم شراکت دار شرکت کریں گے تاکہ سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرنا ہے جن کی قربانیوں نے ہماری آزادی اور وقار کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان نیوی کو مزید طاقت، ثابت قدمی اور ہمت عطا فرمائے تاکہ وہ وطنِ عزیز کے دفاع کے عظیم مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ بحریہ پاکستان نیوی ہمیشہ مادرِوطن کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے ایڈمرل نوید اشرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!