سپریم کورٹ رولز 2025 کے جائزے کے لیے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رولز 2025 کے جائزے کے لیے انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کرلیا۔ اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دن ایک بجے منعقد ہوگا۔

اتر پردیش: سموسہ نہ لانے پر بیوی نے شوہر کو رشتہ داروں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا ایجنڈا صرف ایک نکاتی ہوگا، جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ممکنہ ترامیم پر غور کیا جائے گا۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے رولز کے حوالے سے اپنی تحریری تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دی ہیں، جن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کی واپسی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ تاہم کسی جج نے تاحال رولز میں ترامیم کے لیے اپنی تجاویز جمع نہیں کرائیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کو سرکولیشن کے ذریعے اکثریتی رائے سے منظور کیا گیا تھا، جبکہ بعض ججز نے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ رولز کی منظوری فل کورٹ اجلاس سے لی جانی چاہیے۔ اختلافی نوٹ کے باوجود 15 دن گزرنے پر بھی ججز کی جانب سے ترامیمی تجاویز سامنے نہیں آئیں۔

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ بار کی تجاویز پر بھی تفصیلی غور متوقع ہے۔ اجلاس سے قبل نئے عدالتی سال کی تقریب اور سپریم کورٹ میں قائم سہولت مرکز کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سپریم کورٹ رولز 2025 کے جائزے کے لیے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!