یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

لاہور: سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی گئی۔

سیلاب متاثرین کی بحالی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈکی بھائی کو دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا مزید ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد یوٹیوبر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

یہ چھٹی بار ہے کہ ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا کھیلنے والی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔

یاد رہے کہ اسی الزام کے تحت 17 اگست کی نصف شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم)، 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!