کراچی میں 40ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا کا سافٹ لانچ، 50 سے زائد پاکستانی بزنس لیڈرز کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈونیشیا کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے مقامی ہوٹل میں 40ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا (TEI) 2025 کے سافٹ لانچ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 50 سے زائد پاکستانی بزنس لیڈرز نے شرکت کی۔

جوہرآباد پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار — آئس اور نقدی برآمد

تقریب میں انڈونیشیا کے قائم مقام قونصل جنرل ہز ایکسی لینسی دیوانتو پریوکوسومو نے کہا کہ TEI انڈونیشیا کی سب سے بڑی B2B تجارتی نمائش ہے جو ٹیکسٹائل، فوڈ، الیکٹرانکس اور کریئیٹو انڈسٹریز میں شراکت کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

تقریب میں ڈاکٹر احمد سیوفیان، قونصل آف اکنامک افیئرز نے پریزنٹیشن پیش کی جس میں TEI 2025 کے شیڈول، بزنس میچنگ سیشنز اور اہم فوکس سیکٹرز سے متعلق تفصیلی رہنمائی دی گئی۔ اس موقع پر TEI 2024 کے کامیاب پاکستانی شرکاء کے تجربات بھی شیئر کیے گئے جنہوں نے قابل ذکر تجارتی سودے ریکارڈ کرائے تھے۔

واضح رہے کہ TEI 2024 میں 38,900 بین الاقوامی زائرین، 1,234 نمائش کنندگان شریک ہوئے جبکہ 30.5 بلین امریکی ڈالر کے ممکنہ تجارتی معاہدے طے پائے تھے۔ اس کامیابی نے رواں سال کے ایونٹ کو مزید اہمیت دی ہے۔

ایونٹ کا اختتام نیٹ ورکنگ ڈنر اور انڈونیشیائی ثقافتی پروموشنل ویڈیو کے ساتھ ہوا جس نے شرکاء کو باہمی تعاون اور مواقع پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔

One thought on “کراچی میں 40ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا کا سافٹ لانچ، 50 سے زائد پاکستانی بزنس لیڈرز کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!