کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر جوہرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
سکھن پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار — چرس برآمد
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اشرف عرف ٹوپا ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 55 گرام آئس اور نقدی 2400 روپے برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی خاصا طویل ہے، جو مندرجہ ذیل مقدمات پر مشتمل ہے:
-
مقدمہ نمبر 126/16، دفعہ 6/9B، تھانہ حیدری
-
مقدمہ نمبر 159/16، دفعہ 6/9C، تھانہ حیدری
-
مقدمہ نمبر 548/21، دفعہ 6/9C، تھانہ حیدری
-
مقدمہ نمبر 300/22، دفعہ 381-A، تھانہ ناظم آباد
-
مقدمہ نمبر 370/22، دفعات 353/147/148/149/186/34، تھانہ حیدری
-
مقدمہ نمبر 375/22، دفعہ 397/34، تھانہ حیدری
-
مقدمہ نمبر 376/22، دفعہ 23(1)A، تھانہ حیدری
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف نیا مقدمہ الزام نمبر 344/25 بجرم دفعہ 9/2(3) درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ضلع وسطی نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ عوام کو اس معاشرتی زہر سے نجات دلائی جا سکے۔
