کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سوڈہ فیکٹری موڑ کے قریب سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حسین عرف ڈبو اور قیوم کے ناموں سے ہوئی۔
Pathara Mafia Ne Karachi Ko JAKAR Liya | Nazimabad, Liaquatabad, Board Office Exposed
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 650 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں ملزمان تھانہ سکھن سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی میں سرگرم تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جس میں متعدد مقدمات درج ہیں:
-
ایف آئی آر نمبر 56/2025، سیکشن 9(i) 3(B) سی این ایس ایکٹ، تھانہ سکھن
-
ایف آئی آر نمبر 80/2024، سیکشن 9(1) 2(b) ترمیمی ایکٹ 2022، تھانہ سکھن
-
ایف آئی آر نمبر 321/2024، سیکشن 353/324/186/34، تھانہ سکھن
-
ایف آئی آر نمبر 12/2022، سیکشن 6/9-C، تھانہ سکھن
-
ایف آئی آر نمبر 76/2019، سیکشن 6/9-C، تھانہ سکھن
-
ایف آئی آر نمبر 396/2019، سیکشن 6/9-A، تھانہ سکھن
-
ایف آئی آر نمبر 236/2018، سیکشن 6/9-A، تھانہ سکھن
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر نیٹ ورک اور سہولت کاروں تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔
