کراچی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے پروپوزل ڈے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو یہ جھلک دکھائی کہ ان کے شوہر زین احمد نے شادی کی پیشکش کس انداز میں کی تھی۔
ملک بھر میں سیلاب سے 4 ہزار 349 ٹیلی کام سائٹس متاثر، 4 ہزار 137 بحال
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں آئمہ بیگ اور زین احمد ایک ساتھ موجود ہیں۔ ایک تصویر میں آئمہ بیگ اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی چمکتی ڈائمنڈ رنگ دکھاتے ہوئے مسکرا رہی ہیں اور زین احمد کے ساتھ آئینے میں سیلفی لیتے وقت شرمائی ہوئی نظر آتی ہیں۔
ایک اور تصویر میں چاکلیٹ سے سجی پلیٹ دکھائی گئی ہے جس پر ’Will you marry me‘ لکھا ہوا ہے، ساتھ ہی آئمہ بیگ کے ہاتھ کی ڈائمنڈ رنگ بھی نمایاں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں نہایت سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے کمنٹس میں انہیں دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات سے نوازا۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد معروف پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کریئیٹو ڈائریکٹر ہیں۔
