کراچی (کرائم رپورٹر) تھانہ سرجانی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، دو ساتھی دھر لیے گئے
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت زاہد ولد نظر اسلام اور انیس ولد توقیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی۔ ملزمان کے زیر استعمال 110 موٹرسائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ مزید یہ کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ان کے جرائم کا مکمل ریکارڈ سامنے لایا جاسکے۔
