کراچی میں سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی؛ آن لائن منشیات فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب، ایک ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے پولیس نے شہر میں آن لائن منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی؛ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک سے وابستہ 2 ملزمان گرفتار، 72 لاکھ روپے برآمد

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزم کو جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالظہور کے نام سے ہوئی ہے، جو خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا تھا اور بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا کارندہ نکلا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس برآمد کی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں آن لائن منشیات ڈیلیور کرتا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ سوشل میڈیا اور موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کرتا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق نیٹ ورک کے ذریعے آئس، کرسٹل، ہیروئن اور چرس جیسی منشیات آن لائن فروخت کی جارہی تھیں۔ ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر کارندوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی؛ آن لائن منشیات فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب، ایک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!