پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی تاریخ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 866 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر

کراچی: (ڈیسک رپورٹ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 891 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 51 ہزار 866 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سیلاب کے اثرات: کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، آٹے کا تھیلا بھی ریکارڈ سطح پر مہنگا

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 976 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کے سیشن میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔

ادھر زرمبادلہ کی منڈی میں بھی اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کم ہو کر 281 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ تیزی ملکی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی تاریخ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 866 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!