اسلام آباد: عدالت نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کے مقدمے میں ملزم حسن زاہد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا کی عدالت میں سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بے گناہ ہے اور اس پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاکہ اسے ہراساں اور بلیک میل کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حسن زاہد کو 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
کوئٹہ: سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد گاڑی پر دھماکہ، متعدد کارکنان زخمی، سردار اختر محفوظ رہے
ملزم کو دیگر مقدمات میں 5 روزہ پولیس ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔ عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 9 ستمبر کو مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔ چند روز قبل سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ حسن زاہد انہیں ہراساں کر رہا ہے اور شادی کے لیے مجبور کر رہا تھا، اور ایک واقعہ میں اسے موبائل چھین کر گاڑی میں گھسیٹنے کا بھی ذکر کیا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے، جس کے بعد اسے جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کے تعلقات اور الزامات کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ سامعہ حسن سے پیسے لے رہی تھیں اور یہ کہ اغوا کا واقعہ پیسے واپس لینے کا حربہ تھا۔
