کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی پر دھماکہ ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ سریاب میں سردار عطا اللّٰہ مینگل کی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسہ عام کے اختتام پر کیا گیا۔
Karimabad Bazaar Band | Traders Diwala Ke Qareeb | Karachi Underpass Problem
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سردار اختر مینگل جلسے سے روانہ ہو رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ٹارگٹ حملہ تھا جس کا نشانہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کو بنایا گیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پارٹی قیادت نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔




