کراچی (کرائم رپورٹر) کلفٹن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی رضا ولد محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جبکہ مزید تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ کئی دیگر وارداتوں میں بھی شامل رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو درج ذیل مقدمات میں نامزد کیا ہے:
-
ایف آئی آر نمبر 458/2025، بجرم 382 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ کلفٹن
-
ایف آئی آر نمبر 466/2025، بجرم 382 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ کلفٹن
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ بھی ایف آئی آر نمبر 485/2025، دفعہ 23(i)/A آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ کلفٹن میں درج کیا گیا ہے۔
اہلکاروں نے بتایا کہ علی رضا سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے کلفٹن پولیس کے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
