کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں سول ڈیفنس کے نظام کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نیہا شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میونسپل کمشنرز، سول ڈیفنس افسران اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کراچی: نوبیاہتا دلہن شانتی کی ہلاکت کیس میں شوہر اشوک کی ضمانت کی درخواست مسترد
اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ سندھ ریسکیو کے ادارے کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور تمام سرکاری محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ نیہا شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی میں سول ڈیفنس سسٹم کو ری ویمپ کر کے مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کا بہتر تحفظ ممکن ہو سکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نے تمام اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن پر زور دیا اور کہا کہ پنجاب کی موجودہ صورتحال کو سپر فلڈ قرار دیا جا رہا ہے، لہٰذا ہمیں پیشگی تیاریاں مکمل رکھنی ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس ضلعی انتظامیہ کا نہایت اہم شعبہ ہے جسے مزید فعال کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے

