معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند، عسکری و سفارتی ڈپلومیسی نے نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) معرکہ حق میں تاریخی کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار، ذمہ دار اور ناقابل تسخیر ریاست کے طور پر منوا دیا ہے۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جرات مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کے کردار کو خطے میں ’’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘‘ کے طور پر اجاگر کیا۔

گلگت میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 5 جوان شہید

کامیابی کے بعد حکومت اور عسکری قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکا کے دو اہم دوروں میں وائٹ ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ضیافت دی گئی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو امن پسند ملک قرار دیا اور مشترکہ طور پر تیل کے ذخائر کی ترقی پر معاہدے کا اعلان کیا۔

امریکی عسکری قیادت نے بھی پاکستان کے انسداد دہشتگردی کردار کو سراہا جبکہ جنرل مائیکل کوریلا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ 1947 سے دونوں ممالک نے شراکت داری کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خطے اور عالمی سطح پر اہم دورے کئے جن میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ان دوروں کے دوران توانائی، سرمایہ کاری، تجارت اور دفاعی تعاون پر معاہدے طے پائے۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان، چین اور بنگلہ دیش میں مؤثر سفارتکاری کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو نمایاں کیا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا اور یورپی یونین میں پاکستان کا بیانیہ پیش کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنایا۔

پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت عملی کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے اور پاکستان کی قربانیوں، بصیرت اور وژن کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند، عسکری و سفارتی ڈپلومیسی نے نئی تاریخ رقم کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!