ضلع کیماڑی میں پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ضلع کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے فنکشنل رولز جاری، غیر معمولی اختیارات تفویض

پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے جمعیرات بازار حسرت موہانی کالونی، منگھوپیر روڈ سے تین ملزمان احمد رضا عرف احمد ولد غلام، قیصر عرف گٹو ولد رفیق اور عبدالوہاب عرف ہقلا ولد ممتاز علی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور چوری شدہ موٹرسائیکل (نمبر KIY-4333) برآمد ہوئی، جو مقدمہ الزام نمبر 328/2025 تھانہ گارڈن سٹی میں سرقہ شدہ پائی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوہاب اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوچکا ہے۔

دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے KMC گراؤنڈ پاک کالونی سے تین ملزمان محمد رضوان ولد غلام، نوید عرف طالب ولد دل مراد اور اویس جیلانی ولد جہانگیر جیلانی کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 50 گرام آئس کرسٹل، موبائل فونز اور 16,085 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر انور علی خان کی سربراہی میں عمل میں لائی گئیں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع کیماڑی میں پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!