وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اطمینان

وزیراعظم شہبازشریف نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دریاؤں اور بیراجز میں پانی کی صورتحال: گڈو پر 3 لاکھ 18 ہزار کیوسک ریکارڈ

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے کی بنیاد پر قائم ہیں۔

شہبازشریف نے ایرانی صدر کو بتایا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوا۔ انہوں نے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے ایران کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اطمینان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!