وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے میں چینی ٹیکنالوجی کو سراہا

بیجنگ/تیانجن (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چین کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور طریقۂ کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربات پاکستان کے لیے بھی انتہائی سودمند ثابت ہوں گے۔

کراچی: پیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم گرفتار

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں مستقبل میں قدرتی آفات کے حوالے سے مؤثر احتیاطی تدابیر اور مربوط لائحہ عمل اپنایا جا سکے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور چین۔پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو وسعت دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر بھرپور کوششیں جاری ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے نارووال، سیالکوٹ، وزیر آباد، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان کے قافلے روانہ کیے جاچکے ہیں، جو متعلقہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ "سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن جاری رہیں گے،” وزیراعظم کا کہنا تھا۔

نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ دی گئی جس میں نئی میڈیکل ریسکیو گاڑیوں سمیت جدید حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین۔پاکستان جوائنٹ لیب فار ڈزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن، انٹرنیشنل میڈیکل کوآپریشن سینٹر اور چائنا پاکستان فرینڈشپ ہسپتال جیسے منصوبے بھی دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی مثال ہیں۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے میں چینی ٹیکنالوجی کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!