کراچی: پیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) ویسٹ زون، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزم محمد الیاس ولد عمر خان کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد میں ’’معرکہ حق‘‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز، بھارتی جارحیت کیخلاف فتح کی علامت

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی جبکہ اس کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبر KQN-1520 بھی پیرآباد کے علاقے سے سرقہ شدہ نکلی۔ گرفتار ملزم کے خلاف الزام نمبر 404/2025 بجرم دفعہ 381-A کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:

1- مقدمہ الزام نمبر 261/2019 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ شارع نور جہاں
2- مقدمہ الزام نمبر 674/2019 بجرم دفعہ 381-A تھانہ سائٹ اے
3- مقدمہ الزام نمبر 21/2020 بجرم دفعہ 379 تعزیراتِ پاکستان تھانہ شارع نور جہاں
4- مقدمہ الزام نمبر 511/2020 بجرم دفعہ 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ مومن آباد

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا کرمنل نیٹ ورک اور مزید وارداتوں میں شمولیت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی: پیرآباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!