غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سینئر سول جج قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سینیئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!