اسلام آباد میں ’’معرکہ حق‘‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز، بھارتی جارحیت کیخلاف فتح کی علامت

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار ’’معرکہ حق‘‘ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یادگار زیر استعمال پارک میں تعمیر کی جارہی ہے، جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔

میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروش گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت بنیان مرصوص سے اخذ کیا گیا ہے، جس کا مفہوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ یہ تھیم قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جو ہر طرح کے خطرات کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔

یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو سونپی گئی ہے جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے منصوبے کے لیے مختص جگہ ایف ڈبلیو او کے حوالے کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور حکومتی مالی معاونت سے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب یادگار کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی تھی۔

یادگار کی تعمیر میں عالمی معیار کے مٹیریل اور اعلیٰ بین الاقوامی تعمیراتی معیارات کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ ’’معرکہ حق‘‘ یادگار کا مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عوامی شعور، فخر اور قربانیوں کی عکاسی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’’معرکہ حق‘‘ یادگار اسلام آباد کے منظر نامے میں باوقار اضافہ اور قوم کے اتحاد کا مظہر ثابت ہوگی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد میں ’’معرکہ حق‘‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز، بھارتی جارحیت کیخلاف فتح کی علامت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!