میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروش گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ، ڈھائی لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ میمن گوٹھ کے علاقے سے کارروائی عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم میمن گوٹھ سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں گٹکا اور ماوا فروشی کرتا رہا ہے۔ ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!