رینجرز کی کارروائی، اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی و بھتہ خوری میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم ابرار عرف جادو ولد مختیار کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں ترک افواج کا یومِ فتح، جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمانِ خصوصی

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی کا عادی مجرم ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی ملاقات 2017 میں لیاری گینگ وار کے کارندے امجد سے ہوئی تھی اور اس کے کہنے پر ایرانی کیمپ، اورنگی ٹاؤن میں پانچ مرتبہ بھتے کی پرچیاں تقسیم کیں اور 75 ہزار روپے سے زائد وصول کیے۔ ملزم کا ساتھی حیات علی عرف سائل ایک ماہ قبل سرجانی ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

مزید انکشاف ہوا کہ جون 2025 میں ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کے ZMC پارک میں اسلحے کے زور پر 10 موبائل فونز اور 80 ہزار روپے چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں بشمول سیکٹر نمبر 10، منگل بازار، اُردو چوک اور سنار مارکیٹ میں ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، جن میں 55 سے زائد موبائل فونز اور 5 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی گئی۔

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی امجد مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ابرار عرف جادو کے خلاف 15 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ وہ ایک مقدمے میں سندھ ہائی کورٹ سے مفرور بھی ہے۔ اس سے قبل دستی بم برآمد ہونے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی جیل جا چکا ہے۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مشکوک عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ شہریوں کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “رینجرز کی کارروائی، اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی و بھتہ خوری میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!