اسلام آباد میں ترک افواج کا یومِ فتح، جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمانِ خصوصی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

Karachi Crisis vs MPA Salary 4.5 Lakh | Awam Gareeb, Politicians Ameer | Mahajir Province

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک سفارتخانے آمد پر ناظم الامور برک ایس نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں فوجی حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری شخصیات، سفارتی برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک عوام، سیاسی قیادت اور مسلح افواج کو یومِ فتح کی مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں پاکستان اور ترکیہ کے آزمودہ تزویراتی و برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک۔ترک برادرانہ تعلقات کے لیے ہر سطح پر حمایت کا یقین دلایا۔

WhatsApp Image 2025 08 29 at 11.03.36 PM

One thought on “اسلام آباد میں ترک افواج کا یومِ فتح، جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمانِ خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!