ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کی خصوصی ہدایات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکا و ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مزارِ قائد پر حاضری، سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا
ترجمان کے مطابق کارروائی اندرون روڈ، نزد کالی مارکیٹ، سیکٹر 5-G، نیو کراچی میں عمل میں لائی گئی جہاں ملزم خالد علی ولد سرفراز علی کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 50 عدد گٹکا و ماوا کی پُڑیاں برآمد کرلیں۔
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 483/2025 بجرم دفعہ 48(i) گٹکا/ماوا ایکٹ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، جان لیوا زہریلے ماوا اور گٹکے کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
