آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس، 12 ربیع الاول کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ڈی آئی جی لاڑکانہ آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر تقاریب، محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ، متعلقہ ایس ایس پیز اور سنی علماء کرام نے بالمشافہ شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشنز سمیت زونل و ڈویژنل افسران اور علماء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا جائزہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کو بتایا کہ تمام ڈویژنل و ضلعی دفاتر میں سیکیورٹی پلانز مرتب کیے جا چکے ہیں اور پولیس افسران مسلسل علماء و منتظمین سے رابطے میں ہیں۔ آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ جلوسوں اور مرکزی اجتماعات کی نگرانی کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی آپریشن روم پولیس یونٹس اور دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر مؤثر نگرانی، متبادل راستوں کی تشہیر، اور ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے زور دیا کہ تمام سیکیورٹی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے اور علما ء کرام ہر سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تعاون کا کردار ادا کریں۔

عوام سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا لاوارث اشیاء کی فوری اطلاع پولیس 15 پر دیں۔ اجلاس کے بعد آئی جی سندھ نے علما اور اکابرین سے ملاقات کی جنہوں نے پولیس کے اقدامات پر اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کا اختتام ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعا پر ہوا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس، 12 ربیع الاول کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!