آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا جائزہ

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتاپور سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور ان میں مصروف جوانوں کے جذبہ خدمت، پیشہ ورانہ تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔

سولجر بازار پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے دربار صاحب کرتاپور کا فضائی جائزہ بھی لیا اور واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات خصوصاً گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مقدس مقامات کا تحفظ ریاست اور ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

کرتاپور آمد پر سکھ برادری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاک فوج کی بروقت کارروائیوں پر شکریہ ادا کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے سول و عسکری اداروں کی ہم آہنگی نہایت خوش آئند ہے۔

بعدازاں گوجرانوالہ آمد پر کور کمانڈر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

WhatsApp Image 2025 08 29 at 4.35.48 PM

57 / 100 SEO Score

2 thoughts on “آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!