آرٹس کونسل کراچی میں شاہ ولی اللہ جنیدی کی تصنیف "کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز” کی تقریب رونمائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اسپیشل ایونٹس کمیٹی کے تحت سینئر صحافی و محقق شاہ ولی اللہ جنیدی کی کتاب "کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز” کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سابق ڈائریکٹر قائداعظم اکادمی خواجہ رضی حیدر نے کی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس، 12 ربیع الاول کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

تقریب میں اظہارِ خیال کرنے والوں میں بین الاقوامی کرکٹ مبصر قمر احمد، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان معین خان، سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس، عبدالرشید، اقبال رحمن مانڈویا، فرشید روحانی، اسپورٹس رائٹر سہیل دانش اور دیگر شامل تھے۔ نظامت کے فرائض محمد اقبال لطیف اور شکیل خان نے انجام دیے۔

خواجہ رضی حیدر نے صدارتی کلمات میں کہا کہ شاہ ولی اللہ جنیدی نے کرکٹ کی تاریخ پر منفرد کتاب تحریر کی ہے، غیر مسلم کرکٹرز کے حوالے سے یہ کاوش تحقیق اور تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے۔ قمر احمد نے کہا کہ کرکٹ کا مذہب سے تعلق نہیں، سندھ کرکٹ کے فروغ میں ہمیشہ اہم رہا ہے۔ معین خان نے کتاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا انگریزی ترجمہ ہونا چاہیے تاکہ یہ عالمی سطح پر پہنچ سکے۔

مظہر عباس نے کہا کہ شاہ ولی اللہ نے تحقیقی روایت کو زندہ رکھا ہے مگر افسوس ہے کہ کراچی میں کرکٹ گراؤنڈز ختم ہو رہے ہیں۔ اقبال لطیف نے آرٹس کونسل کے عالمی ثقافتی پروگرامز پر روشنی ڈالی جبکہ عبدالرشید شکور نے کہا کہ کتاب کا موضوع منفرد اور اہم ہے۔

مصنف شاہ ولی اللہ جنیدی نے اظہارِ خیال میں کہا کہ برطانوی دور میں کراچی نے ترقی کے ساتھ کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا، یہودی اور ہندو کمیونٹی اس کھیل سے خاص شغف رکھتی تھی۔ انہوں نے آرٹس کونسل اور صدر احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp Image 2025 08 29 at 6.27.52 PM

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!