کراچی: نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی سخت، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات

کراچی (پولیس میڈیا سیل) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نماز جمعہ کے موقع پر شہر قائد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق مرکزی راستوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل، موٹر سائیکل لفٹر اور منشیات فروش گرفتار

تمام تھانہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ نمازیوں کی حفاظت کے لیے باہمی رابطوں کے تحت جامع اقدامات کیے جائیں جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر کرائی جائے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، لاوارث گاڑی، بیگ یا پارسل کی فوری اطلاع مددگار 15 یا قریبی پولیس موبائل کو دیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے واضح کیا کہ شہر میں تعینات تمام سب ڈویژنل افسران اور ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے اختتام تک سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے اور ڈیوٹی کے دوران کسی بھی افسر یا اہلکار کو اپنی جگہ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد میں لاپرواہی یا کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی سخت، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!