کراچی (پولیس ترجمان) اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کراچی سے اغوا ہونے والا دو سالہ بچہ اصغر علی بازیاب کرا لیا۔
کراچی: نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی سخت، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات
ترجمان کے مطابق مورخہ 08 اگست 2025 کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے دو سالہ طفل اصغر علی ولد محمد یعقوب کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 495/25 بجرم دفعہ 364 اے تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا، جس کی تفتیش اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس کے سپرد کی گئی۔
ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے نواب شاہ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرا لیا۔ تاہم اغواکار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کا تعاقب جاری ہے۔
بچے کی باحفاظت بازیابی پر مغوی کے اہلخانہ نے ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
