میرانشاہ روڈ پر گل زمان مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایلیٹ فورس کے کمانڈو کانسٹیبل شاہ ریاض پر فائرنگ کردی۔ کانسٹیبل ڈیوٹی ختم کرکے گاؤں واپس جارہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شاہ ریاض موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
پنجاب میں تباہ کن سیلاب درجنوں دیہات زیرِ آب 20 افراد جاں بحق ریسکیو آپریشن جاری
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی بھی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس حکام کے مطابق چند روز قبل بھی دہشت گردوں نے بنوں کے تھانہ ہوید میں تعینات پولیس اہلکار رافید کو شہید کیا تھا اور ایک کانسٹیبل کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا۔
ادھر پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق کئی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ ان کے سہولت کاروں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ شب ڈومیل پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل مامونڈ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے یعقوب ولد محمدان جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بھائی غنی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
