ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت پی ایم اے کا اظہارِ تشویش حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں جان بچانے والی اور ضروری ادویات کی غیر معمولی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ بحران لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
میرانشاہ روڈ پر فائرنگ ایلیٹ فورس کا کمانڈو شہید بنوں و باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات

ایسوسی ایشن کے مطابق کم از کم 80 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں، جن میں 25 ایسی ہیں جن کا کوئی متبادل موجود نہیں۔ ان میں ذیابیطس، کینسر، الزائمر، پارکنسن، امراضِ قلب اور نفسیاتی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔

پی ایم اے کے بیان میں کہا گیا کہ طویل اثر رکھنے والی انسولین کی عدم دستیابی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہورہی ہے، جس سے گردے فیل ہونے، بینائی کے متاثر ہونے اور اعضا ضائع ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح پیوند کاری کے مریض اینٹی فنگل دوا نہ ملنے کے باعث خطرناک انفیکشن کا شکار ہیں۔

ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا کہ فوری طور پر حقیقت پسندانہ دوا کی قیمتوں کی پالیسی متعارف کرائی جائے تاکہ پیداواری اخراجات کو پورا کرتے ہوئے ضروری ادویات کی تیاری ممکن ہوسکے۔ مزید کہا گیا کہ بلیک مارکیٹ کا پھیلاؤ اس بحران کی ایک بڑی وجہ ہے، جہاں ادویات کئی گنا مہنگی فروخت ہورہی ہیں۔ مثال کے طور پر انسولین کی قیمت بلیک مارکیٹ میں تین گنا بڑھ چکی ہے، جو عام خاندانوں کی دسترس سے باہر ہے۔

بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ منافع خوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا جائے اور ایک طاقتور ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جس میں وزارتِ صحت، پی ایم اے اور فارما انڈسٹری کے نمائندے شامل ہوں تاکہ درآمدات، لائسنسنگ اور پیداوار سے متعلق فوری فیصلے کیے جاسکیں۔

پی ایم اے نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ ادارہ اپنے بنیادی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ڈریپ کی جانب سے سپلائی چین کی مشکلات کا جواز ناکافی ہے اور اس بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اور شفاف اقدامات ناگزیر ہیں

62 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت پی ایم اے کا اظہارِ تشویش حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!