کراچی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت 8 ربیع الاول کے موقع پر نکالے جانے والے چپ تعزیہ جلوس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پیز لیاقت آباد، گلبرگ، ڈی ایس پیز ناظم آباد اور گلبرگ سمیت جلوس کے منتظمین شریک ہوئے۔
ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، نان کسٹم چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار
اجلاس کے دوران ایس ایس پی سینٹرل نے منتظمین کو یقین دلایا کہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ جلوس پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو۔ اس موقع پر جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور مجموعی سیکورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری یکسوئی اور توجہ کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، موبائل اور موٹر سائیکل اسکواڈز کے گشت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ جلوس کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم ہو سکے۔
اجلاس میں جلوس کے منتظمین نے پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس کے افسران و جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔

