ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، نان کسٹم چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) ماڈل کالونی پولیس نے نان کسٹم بیٹل نٹ (چھالیہ) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی کی ہدایت پر ایس پی شاہ فیصل ڈویژن اور ایس ڈی پی او سعود آباد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔

کراچی: ختم نبوت ﷺ کانفرنس قادیانیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، شاداب رضا نقشبندی

ایس ایچ او ماڈل کالونی شوکت علی اعوان کے مطابق پولیس پارٹی نے گشت کے دوران ماڈل موڑ، لیاقت علی خان روڈ سے ملزم نعیم ولد امان اللہ کو حراست میں لیا، جس کے رکشہ کی سیٹوں کے نیچے سے 1.70 کلو گرام بیٹل نٹ برآمد ہوئی۔ ملزم سے برآمد شدہ چھالیہ اور رکشہ قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم چھالیہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔ برآمد شدہ سامان اور ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی کو قانونی شکل دینے کے لیے مقدمہ FIR No.Nil/2025 U/S 54/550 Cr.P.C تھانہ ماڈل کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، نان کسٹم چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!