شادی سے دو روز قبل کیپٹن تیمور شہید، والد بریگیڈیئر (ر) حسن عباس کے بلند حوصلے نے پوری قوم کو متاثر کر دیا

وزیرستان: پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن تیمور حسن وزیرستان میں ڈیوٹی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اکلوتے بیٹے کی شہادت کے باوجود ان کے والد بریگیڈیئر (ر) حسن عباس کا عزم اور حوصلہ پوری قوم کے لیے قابلِ تقلید مثال بن گیا۔

کراچی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ، فلور ملز مالکان نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا

کیپٹن تیمور کی شادی کی تقریبات طے تھیں، ایک روز بعد مہندی اور پھر نکاح و ولیمہ ہونا تھا، لیکن وہ اپنی جان وطن پر قربان کر گئے۔

بریگیڈیئر (ر) حسن عباس نے بیٹے کی شہادت پر کہا: "اگر میرے دس بچے بھی ہوتے تو سب کو فوج میں بھیجتا، کیونکہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اور شہادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم اعزاز ہے۔”

انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو فوج میں بھیجنے سے نہ گھبرائیں، شہادت کا مرتبہ سب سے اعلیٰ ہے۔ شہید کے والد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان تمام والدین کو صبر و ہمت عطا کرے جن کے بیٹے وطن کے دفاع میں قربان ہوئے۔

چکوال کے گاؤں دروگی راجگان کے سپوت کیپٹن تیمور کی شہادت کو پاکستان کے دفاعی سفر کی عظیم روایت کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “شادی سے دو روز قبل کیپٹن تیمور شہید، والد بریگیڈیئر (ر) حسن عباس کے بلند حوصلے نے پوری قوم کو متاثر کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!